پاکستان اور ترکی کا توانائی،معیشت اوردیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے کاعزم

پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ممالک میں شامل ہے،ترک پرائیویٹ سیکٹرکیلئے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں،گوادروسطی ایشیاء اور چین سے منسلک ہونے جارہاہے،وزیراعظم نوازشریف۔۔باہمی تجارت کوایک ارب ڈالرتک بڑھاناچاہتے ہیں،توانائی،معیشت اور دیگرشعبوں میں تعاون کیلئے بھی پرعزم ہیں۔ترک صدرطیب اردوان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 17 نومبر 2016 17:29

پاکستان اور ترکی کا توانائی،معیشت اوردیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے کاعزم

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17نومبر2016ء) :پاکستان اور ترکی نے توانائی ،معیشت اور دیگرشعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کااعادہ کیاہے،جبکہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت کوبھی ایک ارب ڈالرتک بڑھانے کی خواہش ظاہرکی ہے۔ اس عزم کااعادہ پاک ترک قیادت نے سرمایہ کاری گول میزکانفرنس کے موقعہ پرخطاب میں کیاگیا۔وزیراعظم محمدنوازشریف نے کہا کہ اپنے بھائی ترک صدر طیب اردوان اور انکے وفدکاپاکستان آمدپرخیرمقدم کرتاہوں۔

پرامیدہوں کہ کانفرنس سے معاشی تعلقات کووسعت ملے گی۔پاکستان اور ترک عوام کے دکھ اور خوشیاں مشترک ہیں۔2013ء سے اب تک دونوں کے درمیان متعددبزنس فورمزکاانعقادہوا۔پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں تاریخی اضافہ ہوا۔پاکستانی کی معاشی ترقی کااعتراف عالمی ادارے بھی کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

قدرتی مائع گیس کی درآمدکاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پرہونیوالی تبدیلیوں کے چیلنجزسے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اقتصادی راہدری سے 46ارب ڈالرکی سرمایہ ہورہی ہے۔گوادروسطی ایشیاء اور چین سے منسلک ہونے جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کیلئے بہترین ممالک میں شامل ہے۔ترک سرمایہ کاروں کی شرکت پاکستان میں معاشی پالیسی پراعتماد ہے۔ جمہوری حکومتیں تعلقات کونئی جہت دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ترک پرائیویٹ سیکٹرکیلئے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

پاک ترک سرمایہ کاری گول میزکانفرنس سے خاطب کرتے ہوئے ترک صدرطیب اردوان نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کومستحکم کرنے کیلئے پرعزم ہیں اور تمام شعبوں میں تعلقات کووسعت بھی دینگے۔پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ علاقائی ترقی کیلئے اہم ہے۔پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کواپنی ترقی اور خوشحالی سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت کوایک ارب ڈالرتک بڑھانے کاعزم رکھتے ہیں۔توانائی ،معیشت اور دیگرشعبوں میں تعاون کیلئے بھی پرعزم ہیں۔