پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا خطاب خوش آئند ہے، ترکی کے ساتھ ہمارے طویل برادرانہ تعلقات ہیں، قوم اطمینان رکھے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، آرمی چیف جنرل راحیل شریف

جمعرات 17 نومبر 2016 18:24

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان کا خطاب خوش آئند ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی کے ساتھ ہمارے طویل برادرانہ تعلقات ہیں، ایک دوسرے کے ساتھ مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہوئے، قوم اطمینان رکھے، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارلیمنٹ سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر کی طرف جاتے ہوئے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ترک صدر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب دل کی گہرائی سے کیا اور انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر کے خطاب سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید استحکام ملے گا، کشمیر کے معاملہ پر ترکی کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ ہیں۔ ایک سوال پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ قوم اطمینان رکھے، دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔