مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدواروں کی مخصوص نشستوں پر واضح اکثریت سے کامیابی وزیراعظم نوازشریف کی قیادت پرعوام کے بھرپور اعتماد کامظہر ہے، زیب النساء

جمعرات 17 نومبر 2016 18:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رکن صوبائی اسمبلی زیب النساء نے کہاہے کہ پورے پنجاب بالخصوص ضلع راولپنڈی میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوںکے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدواروں کی واضح اکثریت سے کامیابی وزیراعظم نوازشریف ،خادم اعلیٰ شہبازشریف اور وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان کی طرف سے ملکی سلامتی کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور کامیابی معاشی پالیسیوں پرعوام کے بھرپور اعتماد کامظہر ہے اور تمام کامیاب امیدواروں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کی ہے۔

جمعرات کو جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے راولپنڈی کے تمام بلدیاتی اداروں میں 100فی صد نشستیں جیت کر یہ بات پھر واضح کردی ہے کہ ضلع راولپنڈی پاکستان مسلم لیگ(ن) کا مضبوط گڑھ ہے اور رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی ملک بارے بہتر اور مفید پالیسیاں ترقی کی ضامن ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) عوامی جماعت ہے جس نے ملک پرجب بھی کوئی مشکل وقت آیا ایک اچھی پالیسی واضع کرتے ہوئے ملک کی باگ ڈور سنبھالی اور ملک میں تعمیر وترقی ،عوام کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات محنت و مشتقت کرکے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) اقتدار کی بھوکی نہیں ہے بلکہ وہ ملک میں ایک تبدیلی چاہتی ہے جس سے ملک سے جہالت ،افلاس،غربت اور بے روزگاری کا ٰخاتمہ ہوسکے اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے،پاکستان مسلم لیگ(ن) جب بھی اقتدار میں آئی ملک کے اندر تعمیر وترقی کے جال بچھا دئیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :