پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،ْ اراکین ترک صدر کے خطاب سے قبل ملاقاتوں میں مصروف رہے

جمعرات 17 نومبر 2016 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان کے خطاب سے قبل اراکین سینٹ و قومی اسمبلی ایک دوسرے ملاقاتوں میں مصروف رہے جمعرات کو اجلاس سے قبل جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق‘ سینٹ میں قائد حزب اختلاف چوہدری اعتزاز احسن‘ ڈاکٹر فاروق ستار‘ آفتاب احمد خان شیرپائو‘ صاحبزادہ طارق اللہ‘ محمود خان اچکزئی اور سینیٹر الیاس احمد بلور کافی دیر تک موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :