پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،ْ اراکین کی نشستوں کی ترتیب حروف تہجی کے اعتبار سے رکھی گئیں

جمعرات 17 نومبر 2016 18:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر اراکین کی نشستوں کی ترتیب حروف تہجی کے اعتبار سے رکھی گئیں جمعرات کو ترک صدر رجب طیب اردوان کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف‘ سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق‘ قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ‘ مولانا فضل الرحمان‘ چوہدری اعتزاز احسن‘ ظفر اللہ جمالی‘ میر حاصل بزنجو‘ مرتضیٰ جتوئی‘ ڈاکٹر فاروق ستار‘ سید نوید قمر‘ آفتاب احمد خان شیرپائو‘ سراج الحق‘ مشاہد حسین سید‘ محمود خان اچکزئی‘ احسن اقبال‘ رانا تنویر حسین‘ خواجہ آصف‘ اسحاق ڈار‘ میاں عتیق‘ اکرم درانی سمیت متعدد اراکین موجود تھے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے ترک صدر کے خطاب سے پہلے اراکین ایک دوسرے سے خیریت دریافت کرتے رہے ۔

متعلقہ عنوان :