ایف سی ،حسا س ادارے کی پیر علیزئی میں کارروائی، کالعدم تنظیم کا شرپسند گرفتار ،بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

جمعرات 17 نومبر 2016 18:41

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) ایف سی او رحسا س ادارے نے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علیزئی میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کا شرپسند گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایف سی اور حساس ادارے نے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے جنگل پیر علیزئی میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے ایک شر پسند کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 7 دیسی ساختہ بم، 2 دستی بم، سینکڑوں گولیاں اور مواصلاتی نظام اور اہم نقشے برآمد کرلئے ہیں شرپسند کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :