ملک حالت جنگ میں ہے مزارات کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں ،حلیم عادل شیخ

جمعرات 17 نومبر 2016 18:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء)صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما حلیم عادل شیخ کی بھٹ شاہ آمد ،چیئرمین تحریک عمران خان کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملکی سلامتی کے لیے دعامانگی ،جبکہ درگاہ کے سجادہ نشین سید وقار حسین شاہ سے ملاقات بھی کی اس مو قع پر ان کا کہنا تھا کہ شاہ عبداللطیف کی روحانی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈاکٹر مسرور سیال ،امین اللہ موسی خیل ،علی ہنگورو،عمران قریشی ،اکبر پلی ،خالدبٹ ،میر خان صاحب ،غلام قادر درس،علی رضا مگسی ،علی رضا میسوواور پی ٹی آئی رہنماانیسہ ولی اللہ بھی موجود تھیں۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ شاہ للطیف نے اپنی شاعری کے ذریعے دنیا بھر میں امن ومحبت کا پیغام عام کیا، یہ سندھ کی سرزمین کو شرف حاصل ہے کہ یہاں شاہ لطیف جیسے بے مثال اولیا اللہ نے پرورش پائی ،شاہ للطیف کے عارفانہ کلام آج بھی کروڑوں دلوں کی دھڑکن اور عوام کی زندگیوں کو بدلنے کا کام کررہے ہیں ، انہوںنے کہا کہ ملک حالت جنگ میں ہے مزارات کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جانے چاہیے ۔

(جاری ہے)

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سندھ عظیم اور اعلیٰ مرتبے والے صوفی بزرگوں کے مزارات کا گڑھ ہے جس میں شاہ للطیف کا نام سب سے اوپر آتاہے ،یہ ہی وجہ ہے کہ صرف صرف عرس کے دنوں میں ہی نہیں بلکہ سارا سال ہی ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری وساری رہتا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شاہ للطیف نے اپنے روحانی کلاموں میں اللہ اور انسان کی محبت کا جو روپ دکھا یا ہے اس پر عمل کر کے ہم ساری دنیاوی اور آخرت کی پریشانیوں سے نجات پاسکتے ہیں ۔