مانسہرہ کے تاجروں کا اضافی ٹیکس اور تجاوزات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

جمعرات 17 نومبر 2016 18:44

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) مانسہرہ کے تاجروں نے اضافی ٹیکس اور تجاوزات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شاہراہ ریشم پر دھرنا دیا۔سیکرٹری بلدیات خضر حیات اور تحصیل ناظم خرم خان کی اضافی ٹیکس واپس لینے کی یقین دہانی پر تاجروں نے احتجاج ختم کر دیا۔ تفصیلا ت کے مطابق انجمن تاجران لاری اڈا مانسہرہ صدر محمد بشیر، سینئر نائب صدر محمد سعید، جنر ل سیکرٹری حاجی سجاد عالم خان صدیق کی قیات میں تاجر وں نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے شاہرہ ریشم پر دھرنا دیا۔

احتجاج کی اطلاع پر سیکرٹر ی بلدیات اور تحصیل ناظم خرم خان موقع پر پہنچ آئے اور اضافی ٹیکس پر نظرثانی کی یقین دھانی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر انجمن تاجران بشیر اور محمد سعید نے میڈیا کو بتایا کہ پشاور میں سرکاری دکانوں کے کرائے 1100 روپے ہیں، جب ہم نے لیز پر دکانیں ٹی ایم اے سی21 سال قبل معاہدہ کے تحت بھاری رقم دیکر خریدیں،10 فیصد سالانہ اضافی کرائے کی پاسداری کے باوجود معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹی ایم اے مانسہرہ نے 15 فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کے خلاف نہ صرف احتجاج بلکہ عدالت سے رجوع بھی کیا جائے گا ،جس پر سیکرٹری بلدیات خضر خان نے اضافی ٹیکس واپس لینے کی پوری پوری یقین دہانی کرائی جس کے بعد تاجر پرامن منتشر ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :