مخالفین الیکشن سے قبل ہی شکست سے دوچار ہو گئے ہیں۔ افتخار علی ملک

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 17 نومبر 2016 17:46

کراچی ( اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پر یس ایجنسی۔ 17 نومبر ۔2016ء )یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی )نے کہا ہے کہ انکے مخالفین ایف پی سی سی آئی کے الیکشن سے قبل ہی ہار گئے ہیں۔انھیں ووٹر کو کیا امیدوار بھی نہیں مل رہے۔مسترد شدہ عناصر جتنی چاہے کوشش کر لیں وفاقی چیمبر میں آمریت اور کرپشن کا سیاہ دور دوبارہ نہیں آئے گا نہ عہدے بکیں گے۔

جنھیں یو بی جی سے نکالا جاتا ہے اسے مخالف گروپ اپنا امیدوار بنا لیتا ہے جس سے انکی کمزورپوزیشن واضع ہو جاتی ہے۔ یہ بات یو بی جی کے چئیرمین افتخار علی ملک، سرپرست اعلیٰ اید ایم منیر، ایف پی سی سی آئی کے صدر عبدالرؤف عالم جو یو بی جی نارتھ زون کے چئیرمین بھی ہیں، ایف پی سی سی آئی کے صدارتی امیدوار زبیر طفیل اور دیگر رہنماؤں نے الیکشن کے سلسلہ میں منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے یو بی جی کے رہنما اور مختلف چیمبروں و ایسوسی ایشنز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ افتخار علی ملک اور ایس ایم منیرنے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں آمریت کا سورج ہمیشہ کیلئے غروب ہو چکا ہے اور اب یہ ادارہ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں رہا بلکہ ملک کی تمام کاروباری برادری کا نمائندہ ادارہ ہے جہاں ہر ایک کی آواز سنی جاتی ہے اور ملک بھر کی کاروباری برادری کے مفادات کی حفاظت کی جاتی ہے۔

یو بی جی ون مین شو کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر چکی ہے اور تمام فیصلے مشاورت سے کئے جا رہے ہیں۔ بیرون ملک جانے والے وفودمیں سیر و تفریح کے بجائے حقیقی بزنس مینوں کو بھیجا جارہا ہے اورادارے کا کھویا ہوا وقار بحال ہو چکا ہے جو ایک ڈکٹیٹر کی باقیات کو منظور نہیں۔غیر جمہوری اور مسترد شدہ عناصر جتنی بھی کوشش کریں انھیں گزشتہ دو سال کی طرح اس سال بھی مایوسی ہو گی۔انھوں نے کہا کہ رحیم جانو گزشتہ الیکشن یو بی جی کی وجہ سے جیتے تھے اور گروپ سے نکالے جانے کے بعد انکی کوئی حیثیت نہیں ہے۔