ایشین پیسیفک گرلز گائیڈ کا دو رکنی وفد پانچ روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 18:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ایشین پیسیفک گرلز گائیڈ کا دو رکنی وفد پانچ روزہ دورہ پر جمعرات کو پاکستان پہنچ گیا۔ وفد پاکستان گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کی سرگرمیوں، ضروریات اور مشکلات کا جائزہ لے گا اور مستقبل کے پروگرام ترتیب دینے کے لئے نئی راہیں تلاش کرے گا۔ وفد 19 نومبر تک پاکستان میں رہے گا۔ یہ اس سال اگست میں منتخب ہونے والی نئی ایشین پیسیفک کمیٹی کا پہلا دورہ ہے۔

(جاری ہے)

وفد کے ارکان نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایشین پیسیفک کمیٹی ممبرز 6 سال کے بعد پاکستان کے دورہ پر آئے ہیں اور ہم نے پاکستان گرلز گائیڈ کو پرعزم اور باصلاحیت اور بہادر پایا جو کہ معاشرے کی فلاح و بہبود میں بہترین خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے دورہ میں گرلز گائیڈز رضا کاروں سے ملاقاتیں کریں گی اور مختلف کمیونٹیز کا دورہ کر کے ان کی صلاحیتوں میں اضافے اور ضروریات کا جائزہ لیں گی تاکہ ان کے کام میں بہتری لائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :