پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ بارے اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے، کامران مائیکل

وزیر برائے انسانی حقوق سے اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کواڈینٹر اور پاکستان میں یواین ڈی پی کے نمائندہ نیل بہنی سے بات چیت

جمعرات 17 نومبر 2016 18:44

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے جبکہ خواتین کے تحفظ کیلئے حال میں کی جانے والی قانو ن سازی سے خواتین ملکی تعمیر وترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں گی۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو یہاں اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ کواڈینٹر اور پاکستان میں یواین ڈی پی کے نمائندہ مسٹر نیل بہنی (Mr. Neil Buhne) سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے ملاقات کی ۔ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق نے اقوام متحدہ کے نمائندے کو پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ ،خاص طور پر بچوں اور اقلیتی برادری کے حقوق کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات سے اگاہ کیا اور اس عزم کا اظہارکیا کہ وزارت انسانی حقو ق پاکستان میں پسے ہوئے طبقے کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے ہرممکن مدد فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے پاکستان میں معاشی ترقی اور انسانی حقوق کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے تعاون کی تعریف کی۔ Neil Buhne نیل بہنی نے اس ضمن میں پاکستان کی کاوشوںکو بھی سراہااور اقوام متحدہ کی طرف سے مزید تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :