میئر کراچی اور بلدیاتی اداروں کے سربراہوں کو مضبوط اور بااختیار بنانے کیلئے مہم شروع کرینگے،خواجہ اظہار الحسن
تمام سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں ،ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی کے شرکاء کو یاد گار شہداء پر جانے سے روکنا افسوسناک ہے ، میڈیا سے گفتگو
جمعرات 17 نومبر 2016 18:48
(جاری ہے)
ہم امید کرتے ہیں کہ جو جماعتیں اسمبلی میں موجود ہیں یا نہیں وہ سب ہمارے ساتھ تعاون کریں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کراچیکا میئر جیل سے رہا ہو کر باہر آ گیا ہے اور گذشتہ روز ان کا شاندار استقبال ہوا ۔
ہم یادگار شہداء جانا چاہتے تھے لیکن نہیں جانے دیا گیا ۔ جو افسوس ناک بات ہے ۔ شہداء ایم کیو ایم کا بنیادی اثاث ہیں ۔ ان کے ہزاروں خاندان ہمارے ساتھ جڑے ہوئے ہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں یادگار شہداء پر جانے اور قبرستانوں پر فاتحہ کی اجازت دی جائے ۔ ہم حکومت سے اجازت لیں گے ۔ اس ضمن میں تحریری درخواست دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کل جو کچھ عناصر نے کیا وہ ہمارے اس فاتحہ کے عمل وک سبوتاژ کرنے کی کوشش تھی ۔ ان عناصر نے خود فاتحہ کی اور نہ ہمیں موقع دیا ۔ ان کا ارادہ بھی نہیں تھا ۔ خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ لاپتہ افراد کے حوالے سے کمیشن میں کل جس طرح کے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں ، اس سے ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں کے ورثہ اور ان کے ہمدردوں کو شدید صدمہ پہنچا ہے ۔ ورثہ ایک امید لگائے بیٹھے ہیں ۔ ان کی اس امید کو نہیں توڑنا چاہئے ۔ کمیشن اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے ۔ بصورت دیگر ایم کیو ایم سپریم کورٹ میں جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.