ایس ایس یو پاکستان میں پولیس کے دیگر محکموں کے لیے رول ماڈل ہے، ڈاکٹرمجیب الرحمن

ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس اورکمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

جمعرات 17 نومبر 2016 18:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) ڈاکٹر مجیب الرحمٰن خان ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس اورکمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے پیشہ وارانہ مہارت ، انتظامی نظام ، تربیت اور انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں کے اعلیٰ معیار کو سراہا۔یہ بات انھوں نے جمعرات کواسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے ہیڈ کوارٹر کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران کہی۔

محمد مظفر اقبال سیکیورٹی افسر نے پیشہ وارانہ تربیت اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل آئی جی پولیس اورکمانڈنٹ بلوچستان کانسٹیبلری نے کہا کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا معیار ایک رول ماڈل ہے اور ملک کے دیگر پولیس یونٹوں کو بھی اس طرز پر بنایا جائے۔

(جاری ہے)

محمد مظفر اقبال نے بتایا کہ بین الاقوامی ادارے UKAS برطانیہ نے ایس ایس یو کی انسداد دہشت گردی کی کاروائیوں ، اہم شخصیات اور اہم تنصیبات کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی کو بین الاقوامی معیار کاتسلیم کرتے ہوئے اسے ISO سرٹیفیکیٹ جاری کیا ہے ۔

محمد مظفر اقبال نے مزید بتایا کہ ملک کی پہلی S.W.A.T ٹیم ایس ایس یو میں قائم کی گئی ہے جو اعلیٰ معیار کے تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے لیس کمانڈوز بشمول خواتین کمانڈوزپر مشتمل ہے اور کمانڈوز دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو مؤثر انداز میں ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس نے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے کمانڈوز کو خراج عقیدت پیش کیا ۔بعد ازاں انھوں نے دہشت گردوں کی جانب سے پید ا کی گئی کسی بھی ناخوشگوار حالات سے نمٹنے کے لیے S.W.A.T ٹیم کے کمانڈوز کی جانب سے فرضی مشقوں کا مظاہر ہ بھی دیکھا۔

متعلقہ عنوان :