پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ہر انسدادِپولیو مہم کے دوران سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے،کمشنرمیرپورخاص

جمعرات 17 نومبر 2016 18:49

پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ہر انسدادِپولیو مہم کے دوران سنجیدگی کا ..
میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) کمشنر میرپورخاص شفیق احمد مہیسر نے کہا کہ پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے ہر انسدادِپولیو مہم کے دوران سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ پولیو کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہورہی ہے اور کہا کہ سندھ میں پولیو کیس ظاہر ہونا ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ یہ بات انہوں نی23سی26نومبرتک ہونے والی انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ مائکروپلان کو مزید موئثر و بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔ اجلاس میں کمشنر کو بتایا گیا کہ میرپورخاص کی یونین کونسل فضل بھنبھرو، جواریا سر، اسماعیل کمہاراور کنگورو میں114 فیمیل ورکروںکی کمی ہے جس پر کمشنر نے ڈویژن کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ اسسٹنٹ کمشنروں کو پابند کریں کہ فیمیل ورکروں کی کمی والے علاقی(uncovered area ) میں پڑھی لکھی خواتین اور دائیوں کی نشاندہی کرکے ان کو تربیت دینے کا پروگرام بنایا جائے ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کوواضع ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کیلئے ان کی مانیٹرنگ کی جائے اگر کوئی بھی ورکر مہم کے دوران کوتاہی کے مرتکب پایا گیا اور پولیو ٹریننگ میں شرکت نہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ ضلع میرپورخاص میں 33فیصد انکورڈ ایریا ہیں ۔ اجلاس میںڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر محمد زمان ناریجو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر عمر کاکا، محکمہ صحت کے ڈاکٹر خالد، ڈاکٹر نارائن داس، ڈبلیو ایچ اوکے ایریا کوآرڈینیٹر ڈاکٹر راجیش ، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر مشتاق شاہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :