ہسپتالوں میں مشنری کی فراہمی ،صحت کی سہولیات کے متعلق جاری ترقیاتی کاموںکو جلد مکمل کرایا جائے، کمشنرمیرپورخاص کی برٹش پٹرولیم کمپنی کو ہدایت

جمعرات 17 نومبر 2016 18:49

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) کمشنر شفیق احمد مہیسر نے کہا ہے کہ برٹش پٹرولیم کمپنی کی جانب سے میرپورخاص ڈویژن میں ہسپتالوں کی بہتری ، ہسپتالوں میںمشنری کی فراہمی اور صحت کی سہولیات کے متعلق جاری ترقیاتی کاموںکو جلد مکمل کرایا جائے ۔یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں برٹش پٹرولیم کمپنی کے افسران کو اجلاس میں دی۔

کمشنر نے ڈائیلاسز سینٹر میرپورخاص کی عمارت کی تعمیر کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں ڈائیلاسز سینٹر میرپورخاص کے انچارج ڈاکٹر اشتیاق نے ڈائیلاسز سینٹر کی مشینوںکی مرمت کروانے، ایم ایس تعلقہ ہسپتال کوٹ غلام محمد نے سی سی یو وارڈ میں مشین فراہم کرنے ، ایم ایس تعلقہ ہسپتال ڈگری ڈاکٹرمیرفضل اللہ تالپور نے ڈائیلاسز سینٹر مشین کی مرمت کروانے کیلئے فنڈ دینے اور انچارج بنیادی صحت مرکز میرواہ گورچانی ڈاکٹر رحمت نے ایکسرے مشین فراہم کرنے کی گذارش کی جس پر کمشنر نے یقین دلایا کہ مذکورہ مسائل جلد حل کرائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سید مہدی علی شاہ ، ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم میمن، برٹش پٹرولیم کمپنی کے علی عباس جونیجو، سول سرجن میرپورخاص اصغر آرائیں اور متعلقہ محکموں کے انجینئروں اور افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :