دوڑ، محکمہ صحت کی ٹیم کا دوڑ میں عطائی ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹوروں چھاپے،متعدد میڈیکل اسٹور سیل،عطائی ڈاکٹر فرار

جمعرات 17 نومبر 2016 18:49

دوڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) محکمہ صحت کی ٹیم کا دوڑ میں عطائی ڈاکٹروں اور میڈیکل اسٹوروں چھاپے،متعدد میڈیکل اسٹور سیل،عطائی ڈاکٹر فرار،تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیم نے دوڑ میں غیرقانونی میڈیکل اسٹوروں پر چھاپے مار کر متعدد میڈیکل اسٹوروں کو سیل کردیا،جبکہ عطائی ڈاکٹر اپنے کلینک بند کرکے فرار ہوگئے،بتایا جاتا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے گذشتہ ہفتے بھی چھاپہ مار کاروائی کرکے متعدد میڈیکل اسٹور ،لیبارٹری اور کلینکوں کو سیل کیا تھا،مگر محکمہ صحت کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے انہیں کھول دیا گیا،ذرائع کے مطابق ڈرگ انسپیکٹر کی مبینہ رشوت وصولی کے سبب دوڑ شہر میں درجنوں غیر قانونی میڈیکل اسٹور،کلینک اور لیبارٹریز کھلی ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :