Live Updates

ہم کسی صورت نواز شریف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کریں گے،عمران خان

ہمارے پاس وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کئی شواہد ہیں، ہمارا اصل کیس وزیراعظم کا جھوٹ پکڑنا ہے،میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 18:53

ہم کسی صورت نواز شریف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کریں گے،عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم کسی صورت نواز شریف کو وزیراعظم تسلیم نہیں کریں گے، ہمارے پاس وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کئی شواہد ہیں۔ ہمارا اصل کیس وزیراعظم کا جھوٹ پکڑنا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے کہ اہے کہ سپریم کورٹ کی آج کی کارروائی سے مطمئن ہوں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک کی تاریخ بدلے گی۔ سپریم کورٹ کے ریمارکس ہمارے لئے حوصلہ افزاء ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہاں کی جمہوریت ہے کہ ایک فیملی کا کیس اسکے وزیر دفاع کر رہے ہیں۔ کیس شریف خاندان کا ہے لیکن اسکے وزراء سپریم کورٹ میں کیا کرنے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

لندن جانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لندن بچوں سے ملنے جا رہا ہوں۔ 5ماہ سے اپنے بچوں سے نہیں ملا۔ صرف3دن کے لئے لندن جا رہا ہوں۔ نیوز گیٹ سے متعلق انہوں نے کہا کہ خبر لیک پر تحقیق کی ہے کئی دستاویزات ملے ہیں۔ اگلے ہفتے تک سپریم کورٹ میں کیس کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس وجہ سے نہیں گئے کہ ہمارے چیف منسٹر پر انکی کابینہ کے ہمراہ شیلنگ کی گئی اور ہمارا ایک ایم این اے بھی شیلنگ سے زخمی ہوا میں نہیں چاہتا کہ ہمارا کوئی بھی وزیر پارلیمنٹ میں انہوں نے آواز لگاتا یا موجودہ حکومت کے خلاف احتجاج کرتا۔

مزید کہا کہ پاکستان کے چیف ایگزیکٹو کا احتساب ہو رہا ہے۔ ابھی تو قطریڈ شہزادے کا خط آئے گاجس میں وزیراعظم کو جواب دینا ہوگا۔ وزیراعظم کا جھوٹ پکڑا گیا تو بری بات ہو گی۔(علی)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات