بیرسٹر سلطان کی جہانگیر بدر مرحوم کی رہائشگاہ آمد،انکے صاحبزادوں سے اظہار تعزیت

جمعرات 17 نومبر 2016 18:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پیپلز پارٹی کے سابق مرکزی سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر مرحوم کی لاہور میں رہائشگاہ پر جا کر انکے صاحبزادوں علی بدر اور جہانزیب بدر سے اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جہانگیر بدر مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جہانگیر بدر کی وفات نہ صرف انکے خاندان بلکہ پورے ملک کا نقصان ہے کیونکہ وہ اپنی ذات میں ایک انجمن تھے اور ملک ایک باقار اور مخلص سیاسی کارکن سے محروم ہو گیا انکی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔