مقامی عدالت میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

جمعرات 17 نومبر 2016 18:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) مقامی عدالت نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم کو تین روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ ملزم عقیل کو سینئر سول و جوڈیشل مجسٹریٹ عبدالغفور کاکڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے یونٹ برائے انسداد انسانی اسمگلنگ روک تھام کے انسپکٹر شوکت نواز نے عدالتسے استدعا کی کہ ملزم سے امریکہ‘ برطانیہ‘ کینیڈا‘ سائوتھ افریقہ کی مہریں ‘ جعلی دستاویزات کی برآمدگی کیلئے آٹھ روزہ ریمانڈ دیا جائے۔

فاضل جج نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے ہوالے کردیا۔ واضح رہے کہ ملزم اپنے گروہ کے ہمراہ لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر لاکھوں کی رقم بٹورتے تھے جبکہ ملزم عقیل احمد سے مختلف ممالک کی جعلی مہرین و دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں ۔ واضح رہے کہ ملزم عقیل احمد چنیوٹ کے علاقے رجوعہ سادات کا رہائشی ہے۔ (عابد شاہ/حسن)