مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان پارلیمنٹ کی’’کیٹ واک‘‘

آرمی چیف کے ساتھ تصاویر بنوائیں

جمعرات 17 نومبر 2016 18:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سپیکر گیلری میں موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلم لیگ ن کی خواتین ارکان پارلیمنٹ نے ’’کیٹ واک‘‘ شروع کر دی۔ تمام خواتین پارلیمنٹیرین نے فرداً فرداً آرمی چیف سے ملتی رہیں اور اپنی تصاویر بنواتی رہیں۔

(جاری ہے)

خواتین گروپ کی سربراہی ایم این اے زیب کر رہی تھی جبکہ دیگر خواتین میں انوشہ رحمان، طاہرہ زیب وغیرہ شامل تھیں۔

خواتین اراکین پارلیمنٹ سپیکر گیلری میںہی گھس گئیں اور آرمی چیف کو اپنا تعارف کراتی رہیں۔ تاہم بعد میں سکیورٹی حکام نے خواتین پارلیمنٹیرین کو گیلری میں آنے سے منع کر دیا اور زبردستی سپیکر گیلری سے نکال دیا۔ خواتین اراکین آرمی چیف سے تصاویر بھی بنواتی رہیں۔ خواتین کی کیٹ واک سے دیگر ساتھی اراکین بھی محظوظ ہوتے رہے۔

متعلقہ عنوان :