سی پی این ای کی سابق سیکریٹری اطلاعات سندھ زاہد حسین میمن کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 17 نومبر 2016 18:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای)کے صدر جناب ضیاء شاہد، سیکریٹری جنرل اعجازالحق، سینئر نائب صدر شاہین قریشی، نائب صدور عامر محمود، رحمت علی رازی، مہتاب خان، سید ہارون شاہ، انور ساجدی، جوائنٹ سیکریٹری عرفان اطہر، فنانس سیکریٹری غلام نبی چانڈیو اور انفارمیشن سیکریٹری طاہر فاروق سمیت اراکین اسٹینڈنگ کمیٹی نے سابق سیکریٹری محکمہ اطلاعات سندھ زاہد حسین میمن کے انتقال پر ملال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے ۔آمین!

متعلقہ عنوان :