فیصل آباد، اے ایس آئی کو شہید کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 18:53

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) اے ایس آئی کو شہید کرنے والا ملزم پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز مکوآنہ کے قریب منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم ابرار کو اے ایس آئی بشیر احمد عدالت میں پیشی کے بعد سنٹرل جیل میں بند کروانے جارہا تھا کہ مکوآنہ کے قریب ملزم نے اے ایس آئی کا پسٹل چھین کر اسے گولی مار کر شہید کر دیا اور فرار ہو گیا ، تعاقب کے بعد پولیس مقابلے میں ابرار بھی مارا گیا ، تھانہ کھڑیانوالہ پولیس نے اے ایس آی کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی جبکہ ملزم کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے مارچری یونٹ منتقل کر دی ۔

متعلقہ عنوان :