کسووال، رشوت خور اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ

ظالم اور کرپٹ افسر کے خلاف کاروائی پر عوام کا ڈی ایس پی چیچہ وطنی کو خراج تحسین

جمعرات 17 نومبر 2016 18:58

کسووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) رشوت خور اے ایس آئی تھانہ کسووال کے خلاف مقدمہ، ظالم اور کرپٹ افسر کے خلاف کاروائی پر عوام کا ڈی ایس پی چیچہ وطنی کو خراج تحسین۔ محمد نصیر نے جھوٹے مقدمات درج کرنے کے ریٹ مقرر کر رکھے تھے، سماجی حلقے۔ تفصیل کے مطابق طویل عرصہ سے پولیس تھانہ کسووال میں تعینات ظالم اور رشوت خور اے ایس آئی محمد نصیر کے خلاف ناقص تفتیش اور اپنے رشتہ دار کے مخالف کو زنا بالجبر کے مقدمہ میں نامعلوم نامزد ملزم کی جگہ مدعیہ کی طرف سے خود ہی درخواست لکھ کر سجاد ولد رشید سکنہ کمالیہ کو ملزم قرار دے دیا، جس پر سجاد نے ضمانت قبل از گرفتاری کے بعد ڈی ایس پی چیچہ وطنی کو درخواست دے دی۔

جنہوں نے سب انسپکٹر سکندر خان کو انکوائری افسر مقرر کیا۔

(جاری ہے)

جنہوں نے گزشتہ روز اے ایس آئی محمد نصیرکو قصور وار قرار دیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا۔ محمد نصیر کے خلاف کاروائی کی خبر علاقہ کسووال میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور اس کے ستائے لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ عوامی و سماجی حلقوں کے مطابق محمد نصیر نے مختلف دفعات کے تحت جھوٹے مقدمات درج کرانے کے ریٹ مقرر کر رکھے تھے۔ انہوں نے رشوت خور پولیس اہلکار کے خلاف کاروائی پر ڈی ایس پی چیچہ وطنی کو خراج تحسین پیش کیا۔