سینیٹ سیکرٹریٹ کی قائمہ کمیٹی نیشنل ہیلتھ سروسز بارے خبر کی تردید

جمعرات 17 نومبر 2016 18:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) سینیٹ سیکرٹریٹ نے سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے نیشنل ہیلتھ سروسز کے حوالے سے بعض مقامی اخبارات میںاس خبر کی تردید کی ہے کہ کمیٹی نے شیشہ سموکنگ بل2016کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںحقیقت یہ ہے کہ کمیٹی نے یہ کہا تھا کہ چونکہ قانون میں شیشہ سموکنگ کے تدارک کیلئے مناسب شقیں موجود ہیں لہذا اس بل کی ضرورت نہیں ہے۔کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر سجاد حسین طوری نے بھی انہی خیالات کا اظہار کیا تھا۔مظفر احمد بھٹی

متعلقہ عنوان :