کراچی، نائن زیرو سے گرفتار 26 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت

انسدادہشت گردی عدالت میں مدعی رینجرز افیسر نے اپنا بیان قلم بند کروایا ، سماعت 28نومبر تک ملتوی

جمعرات 17 نومبر 2016 19:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) انسدادہشت گردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 26 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت میں مقدمہ کے مدعی رینجرز افیسر نے اپنا بیان قلم بند کروایا عدالت نے سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

کراچی کی انسدادہشت گردی کی عدالت میں نائن زیرو سے گرفتار 26 ملزمان کے خلاف مقدمات کی سماعت ہوئی عدالت میں مدعی مقدمہ رینجرز افسر نے اپنا بیان عدالت میں قلم بند کرایا جس پر آئندہ سماعت پر جرح کی جائے گی۔

واضح رہے اس کیس میں گرفتار ملزمان میں فیصل موٹا عبید کے ٹو اور دیگر شامل ہیں ملزمان کے خلاف غیر قانونی اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام ہے ملزمان کو 11 مارچ 2015 کو رینجرز نے نائن زیرو سے گرفتار کیا گیا تھا کیس میں گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے جبکہ مفرور ملزموں کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 28 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :