سپریم کورٹ، فیڈرل سروسز ٹربیونل کے چیئرمین و ممبران کی تعیناتی کیس کی سماعت،وفاق سے آج جواب طلب
جمعرات 17 نومبر 2016 19:02
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یہ باداشاہت ہے کہ ٹربیونل کے ممبران کام بھی نہیں کرتے اور چیئرمین کو چیف جسٹس کی مشاورت کے بغیر بھی تعینات کیا جارہا ہے۔ چیئرمین فیڈرل ٹربیونل سروسز کیلئے کوئی عمر کی ہد نہیں ہے۔
جو افسران اپن اننگز کھیل چکے ہوتے ہیں ان کو ریٹائرمنٹ کے بعد مصروف رہنے کیلئے نوکریاں کرتے ہیں لیکن کام میںکوئی دلچسپی نہیں لیتے۔ فیڈرل سروسز ٹربیونل کو آزاد ادارے کے طور پر کام کرنا چاہیے۔ آج تک اس کے رولز نہیں بنائے گئے اور نہ عمر کا تعین کیا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت کو فوری رولز بنانے کے حوالے سے اقدامات اٹھانے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ چیئرمین اور ممبران کی قابلیت اور عمر کی کوئی حد تو ہوگی کہ ان کی تعیناتی کا طریقہ کار کیا بتایا گیا ہے ۔ انہوں نے اکرم شیخ سے کہا کہ اگر آپ کے موکل کو ہٹایا گیا ہے جو بھی اس فیصلے سے متاثر ہوگا ان سب کو ہٹایا جائے گا۔ اگر ان کی تعیناتی چیف جسٹس کی مشاورت سے کی جاتی تو ان کو ہٹایا نہ ہٹایا جاتا اس حوالے سے اٹارنی جنرل موجود ہیں آپ ریکارڈ دیکھ لیں کہ حکومت نے اس حوالے سے مشاورت کی ہے۔ جسٹس اعجاز افضل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اگر چیئرمین اور ممبران تعیناتی کے بعد کام نہیں کرتے تو ان کو تعینات کرنے کا مقصد تو فیل ہوجاتا ہے۔ شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ فیڈرل سروس ٹربیونل کے ممبران اور چیئرمین کی تعیناتی من پسند لوگوں کو نوازنے کیلئے کی جاتی ہے۔ چور دروازہ رکھا ہوا ہے سٹینو گرافر سے مل کر کام کروایا جاسکتا ہے۔ کوئی کمیٹی اور کمیشن نہیں جو ان کو چیک کرے ۔ دو سالوں میں صرف دو فیصلے کئے گئے ہیں صرف مراعات حاصل کی جارہی ہیں۔ اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے عدالت کو کہا کہ آج ہی اس کو دیکھتے ہیں۔ ہائی کورٹ کیلئے تو عمر کی حد مقرر ہے اس حوالے سے وفاق سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔ شیخ اکرم نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل کو چیف جسٹس کی مشاورت سے تعینات کیا گیا تھا جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ چیف جسٹس زبانی کوئی حکم نہیں دے سکتا بطور چیف جسٹس تحریری آرڈر دے سکتا ہوں ۔ عدالت نے وفاق سے اس حوالے سے آج جواب طلب کرلیا۔ (عابد شاہ/طارق ورک)متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.