عارف والا، ساہیوال ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی حمایت میں عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ، ہڑتال

جمعرات 17 نومبر 2016 19:23

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) ساہیوال ڈویژن میں ہائی کورٹ بینچ کے قیام کی حمایت میں عارفوالا بار نے عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کرکے ہڑتال کی بارروم میں وکلاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار میاں مرادعلی بھٹی ،سیکرٹری بار میاں صفدر علی طور ، سابقہ سیکرٹری سید علی رضا گیلانی ، سردار گوہر علی ڈوگر ودیگر نے کہاکہ سائلین کو بروقت انصاف کی یقینی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے ہائی کورٹ بینچز کا بہت اہمیت کا حامل ہے عدلیہ بحالی میں وکلاء برادری کی تحریک کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منصور علی شاہ سے فی الفو رنوٹس لے کر ہائی کورٹ بینچز کے قیام کا پرزور مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :