نمونیا کے خلاف آگاہی کا عالمی دن کل منایا جائیگا

جمعرات 17 نومبر 2016 19:23

اسلام آباد،عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) پاکستا ن سمیت دنیا بھر میں نمونیا کے خلاف آگاہی کا عالمی دن کل 18نومبر بروز جمعةالمبارک کو منایاجائے گا اس سلسلہ میں محکمہ صحت اور این جی او ز کے زیراہتمام عارفوالا سمیت ملک بھرمیں آگاہی واکس،سیمینارز اور دیگر تقریبات انعقا د پذیر ہوں گی جس میں مقررین نمونیا سے بچائوکے متعلق عوام میں شعور اجاگر کریں گے الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا خصوصی فیچر شائع کریں گے۔