راولاکوٹ،آزادکشمیر تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ سکول ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر

گورنمنٹ ہائی سکول پوٹھی مکوالاں (کوٹیڑی)راولاکوٹ نے فائنل جیت لیا

جمعرات 17 نومبر 2016 19:32

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) آزادکشمیر تعلیمی بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ سکول ہاکی ٹورنامنٹ اختتام پذیر گورنمنٹ ہائی سکول پوٹھی مکوالاں ہاکی چمپیئن اور پائلٹ ہائی سکول راولاکوٹ فٹبال چمپیئن بن گئے صابر شہید سٹیڈیم راولاکوٹ میں آزادکشمیر کے آٹھ اضلاع کی فاتح ڈسٹرکٹ چمپیئن ٹیموں نے اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیا ہاکی کے فائنل میں گورنمنٹ ہائی سکول پوٹھی مکوالاں (کوٹیڑی)راولاکوٹ نے ہائی سکول باغ کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر جیت حاصل کی جبکہ فٹبال کے فائنل میں پائلٹ ہائی سکول راولاکوٹ نے میرپور کو صفر کے مقابلے میںچار گول سے شکست دے کر آزادکشمیر کی فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا ڈسٹرکٹ پریس کلب راولاکوٹ نے عہدے داران و ممبران قدیر خان ،ریاض شاہد ،نثار عادل ،قیوم امام ساقی ،حافظ اشفاق ،خورشیدبیگ ،غضنفر حنیف ،ظفر نذیر ،سرفراز حسین ،مسعود حنیف ،ارشد محمود ،عامر جاوید،آصف اشرف اور چنار سپورٹس کلب پوٹھی کے سرپرست مظہر حسین نذر اشتیاق حسین اور دیگر نے پوٹھی مکوالاں سکول کو آزادکشمیر ہاکی سکولز ٹورنامنٹ میں مسلسل جیت کی تاریخ برقرار اور پائلٹ ہائی سکول راولاکوٹ کو فٹبال چمپیئن بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں سکولز کے پی ٹی صاحبان کو اسکا کریڈٹ دے کر باقی سکولز کے پی ٹی صاحبان سے اس کی تقلید کی توقع کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :