وزارت سیفران نے باجوڑ لیویز کے چار سو پچاس اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر دوبارہ پچاس سال کرنے کی تجویز پر غور شروع

جمعرات 17 نومبر 2016 19:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) وزارت سیفران نے باجوڑ لیویز کے چار سو پچاس اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر دوبارہ پچاس سال کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے وزارت سیفران نے حال ہی میں باجوڑ لیویز کے چار سو پچاس اہلکاروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر پچاس سال سے بڑھا کر ساٹھ سال کردی تھی جس پر باجوڑ لیویز کے اہلکاروں نے فیڈرل ٹربیونل سے بھی رابطہ کیاتھا پولیس سمیت دیگرفورسز کی ریٹائرمنٹ کی عمر پچاس سال ہے تاہم مالاکنڈ لیویز کی عمرساٹھ سال مقرر کی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت نے باجوڑ لیویز کے چارسو پچاس ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمردوبارہ ساٹھ سال سے کم کرکے پچاس سال کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے تاکہ پچاس سالہ پر باجوڑ لیویز کے ملازمین بھی ریٹائرڈ ہو سکیں۔ باجوڑلیویزکے چارسو پچاس لیویز اہلکاروں کے ریٹائرمنٹ کی عمردوبارہ پچاس سال کرنے پر فاٹا سیکرٹریٹ ، پولٹیکل انتظامیہ ، ہزارہ ڈویژن سے تجاویز طلب کی ہے اورتجاویز کی روشنی میں ان کی عمر کا فیصلہ کیا جائے گا۔ باجوڑ لیویز کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ سال کرنے پرشدید احتجاج شروع کر رکھا ہے ۔