پشاور میں دس لاکھ سے زائد پانی کے غیر قانونی کنکشن چائے ، دودھ اورچھولے فروش استعمال کرنے لگے

جمعرات 17 نومبر 2016 19:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) صوبائی دارلحکومت پشاور میں دس لاکھ سے زائد پانی کے غیر قانونی کنکشن چائے ، دودھ اورچھولے فروش استعمال کر رہے ہیں ۔ ڈبلیو ایس ایس پی کی جانب سے غیر قانونی پانی کے کنکشن منقطع کرنے کے لئے آپریشن بھی شروع کر رہے ہیں اوراس حوالے سے غیر قانونی پانی استعمال کرنے والوں سے ریکوری بھی کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

شہر کے مختلف علاقوں میں دودھ فروشوں ،چائے فروشوں ، ہوٹل مالکان ، چھولے فروشوں سمیت خوراک کے کاروبار سے وابستہ تاجروں نے غیر قانونی طورپر پانی کے کنکشن حاصل کئے ہیں ۔اوراس کے بل ادا نہیںکررہے ہیں ۔جبکہ غیر قانونی پانی کے کنکشن حاصل ہونے کے باعث لاکھوں کیوبک پانی بھی ضائع ہو رہاہے ۔ شہر کے مختلف مقامات پر غیر قانونی پانی کے کنکشن حاصل کرنے کے علاوہ بیشتر شہریوں نے اپنے گھروں میں پانی کے پائپوں پر موٹر مشینیں بھی لگائی ہیں جس کے بیشتر علاقوں میں پانی بھی گھروں میں دستیاب نہیں ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :