لندن فلیٹ کی ادائیگی دراصل مہنگی ایل این جی کی درآمد میں کمیشن کی رقم سے ہوئی ،میاں کامران سیف

جمعرات 17 نومبر 2016 19:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و جوائینٹ سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ لاہور میاں کامران سیف نے کہا کہ قطر سی مہنگی ایل این جی کی درآمد اور قطری شہزادے کی حکمران خاندان کے بیٹوں کے لندن فلیٹ کی رقم کی ادائیگی سے کرپشن کے تانے بانے واضح ہوگئے ہیں انہوںنے کہا کہ لندن فلیٹ کی ادائیگی دراصل مہنگی ایل این جی کی درآمد میں کمیشن کی رقم سے ہوئی اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر کامل علی آغا نے 14اگست یوم آزادی کے جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے اس کرپشن کی نشاندہی کرتے ہوئے میڈیا کی موجودگی میں کہا تھاکہ" ملک میں کرپشن کابازار گرم ہے قطر سے ایل این جی کی درآمد میں کمیشن لیکر لندن میں 7ارب سے ایک اور فلیٹ خرید لیا گیا ہی"میاں کامران سیف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ نے قطر سے ایل این جی کی درآمد میں کرپشن کی کئی ماہ قبل ہی نشاندہی کردی تھی لیکن احتسابی اداروں نے اس ضمن میں آنکھیں بند کی ہوئی ہیں انہوںنے کہا کہ ملک میں ہر منصوبوں میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں جو ملک کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اگر موجودہ حکمران مزید برسراقتدار رہے تو ملک کا دیوالیہ نکل جائے گا اس لیے ان سے نجات از حد ضروری ہی

متعلقہ عنوان :