تاریخ میں پہلی مرتبہ پشاور میں سٹامپ فروشی کے لائسنس کو کمپیوٹرائزد کر دیا گیا،ڈپٹی کمشنر پشاور

جمعرات 17 نومبر 2016 19:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) ڈپٹی کمشنرپشاور کے ہدایت پر پشاور میں پہلی مرتبہ سٹامپ فروشی کے لائسنس کو کمپیوٹرائزد کر دیا گیا۔ جس سے جعلی سٹامپ فروشوں کی بیخ کنی کی جا سکے گی۔اور تمام سٹامپ فروشوں کو نیا کمپیوٹرائزد لائسنس جا ری کر دیا گیا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر پشاور کی دفتری سیل بھی موجود ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں ایک تقریب ہوئی جس میں سٹامپ فروشوں کو کمپیوٹرائزد لائسنس جاری کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، انچارج سٹامپ ڈی سی آفس سیف اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ہر ایک سٹامپ فروش کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اپنے کاروباری مقام پر لائسنس کو واضح جگہ پر آویزاں کرے۔تانکہ عوام کو آگاہی حاصل ہو کہ وہ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مقرر کر دہ لائسنس فروش ڈیلر سے سٹامپ خرید رہا ہے اور اس کا باقاعدہ ریکارڈ موجود ہے۔جبکہ سٹامپ فروشوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ دہ اپنی دکان میں بذات خود موجو د رہے گا اور اپنا لائسنس آگے کسی اور کو فروخت نہیں کر ے گا اور نہ ہی ایجنٹ رکھے گا۔اور اپنا رجسٹر باقاعدہ بر قرار رکھے گا اور اس میں تمام ریکارڈ قانون کے مطابق درج کرے گا۔خلاف ورزی کی صورت میں لائسنس منسوخ کر دیا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :