معاشی و معاشرتی ترقی اور خوشحالی کے حصول اور دنیا کے مہذب اور ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کیلئے باہمی تعصبات کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے،ڈاکٹرمسرور عالم خان

جمعرات 17 نومبر 2016 19:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 نومبر2016ء) صحافت و ابلاغ عامہ کے معروف محقق اور رفاہ یونیورسٹی اسلام آباد شعبہ ابلاغیات کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر مسرور عالم خان نے کہا ہے کہ معاشی و معاشرتی ترقی اور خوشحالی کے حصول اور دنیا کے مہذب اور ترقی یافتہ ممالک میں شامل ہونے کیلئے باہمی تعصبات کا خاتمہ انتہائی ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں منعقدہ دو روزہ کانفرنس کے موقع پر اپنا تحقیقی مقالہ پیش کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کانفرنس میں ملک کی 22جامعات کے دانشوروں اور محققین نے حصہ لیا۔ڈاکٹر مسرور عالم نے کانفرنس میں اپنے مقالے’’معاشی و معاشرتی ارتقاء میں ابلاغ کاکردار‘‘ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ہمارے ملک میں اس وقت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں کمی آ رہی ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں ’’جدید تکنیک ماڈل‘‘ کو فعال بنایاجائے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت قومی ابلاع کے عمل میں صاحب الرائے لوگوں (Opinion Leadors) کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا جس کے سبب جدید تکنیک کے ماڈل کو اپنانا انتہائی آسان ہے اور اس حقیقت کو کوئی بھی معاشرہ نظر انداز نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :