بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو وزارت خارجہ طلب کرکے سیزفائر کی خلاف وزریوں پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا دعویٰ

پاکستانی فورسز نے 9اور 15نومبرکے دوران 12مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی ،ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا الزام

جمعرات 17 نومبر 2016 19:43

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو وزارت خارجہ طلب کرکے کنٹرول لائن پر سرحدی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا ہے ۔جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ وکاس سوراپ کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ نے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک سینئر عہدیدار کو طلب کرکے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر احتجاج ریکار ڈ کرایا ہے ۔

(جاری ہے)

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہائی کمیشن کے قونصلر عہدے کے آفیسر کو طلب کیا گیا تھا۔ترجمان نے کہاکہ 9اور 15نومبر2016کے دوران پاکستانی فورسز نے 12مرتبہ سیز فائر کی خلاف ورزی کی ۔گزشتہ ہفتے لائن آف کنٹرول پر شدت پسندوں نے 18مرتبہ دراندازی کی کوشش کی ۔واضح رہے کہ بھارتی سیکورٹی فورسز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقوں کو نشانہ بنارہی ہیں جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔چند روز قبل بھمبر سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے 7 پاکستانی فوجی شہید ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :