’’اوہ سوری! مجھ سے کچھ غلط ہو گیا‘‘

بلاول بھٹو پنجابی بولنے کی کوشش میں نعرہ غلط بول گئے

جمعرات 17 نومبر 2016 19:47

’’اوہ سوری! مجھ سے کچھ غلط ہو گیا‘‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پنجابی بولنے کی کوشش میں نعرہ غلط بول گئے ، غلطی کا احساس ہونے پر معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر کے انتقال پر انکے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری پنجابی بولنے کی کوشش میں ذرا سا غلط نعرہ بول گئے بولے لاواں گے، لاواں گے، بھٹو دے نعرے لاواں گے۔غلطی کا احساس ہوا تو بلاول نے نہ صرف سوری کہا بلکہ نعرہ بھی درست کر لیا، بولے اوہ سوری! مجھ سے کچھ غلط ہو گیا، وجن گے وجن گے بھتو دے نعرے وجن گے۔