فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیر کام کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون، متعد دبیکریاںاور فوڈ پوائنٹ سیل

لائسنس کے حصول کا طریقہ کار آسان بنا دیا، راہنمائی اور لائسنس کے حصول کیلئے ضلع کی سطح پر دفاتر قائم کے جا چکے ہیں‘ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس کے حصول کی شرائط تما م سٹیک ہولڈر کے ساتھ مل کرطے کی ہیں، عمل نا کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جا ئے گی‘نورالامین مینگل

جمعرات 17 نومبر 2016 19:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ہدف صحت مند پنجاب ہے اور اس ہدف کا حصول ممکن بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی، اس ضمن میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر لائحہ عمل مرتب کیا ہے، فوڈ لا ئسنس کے حصول کا طریقہ کار نہایت آسان رکھاگیا ہے اور عوامی راہنمائی کے لیے مشتہرکیا جا رہا ہے۔

لائسنس کے حصول کی آخری تاریخ 31جنوری مقرر کی گئی ہے۔ مقررہ تاریخ تک لائسنس حاصل نہ کرنے اور پہلے سے موجود لائسنس کی تجدید نہ کروانے والوں کو کسی صورت کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مزید براںڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی ہدایت پرپنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف ا ضلاع میں کاروائیاں کرتے ہوئے فوڈ اتھارٹی لائسنس کے بغیرکام کرنے والوں کو سیل ،ناقص اور مضر صحت خوراک بنانے اور بیچنے والوں کو بھاری جرمانے کئے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میںسمن آباد کی ٹیم نے وحدت روڑ پر اریبین ڈی لائٹس کوورکرز کو گندہ فرش،دیواروں پر مکڑی کے جالوں ،گندے فریزرزاور اشیاء کو براہ راست زمین پر رکھنے پر23000روپے جرمانہ کیا۔راوی ٹائون کی ٹیم نے حبیب گنج اور فاروق گنج میں احتشام نان شاپ اور صادق جنرل سٹور کو پنجاب فوڈ تھارٹی کا لائسنس نہ ہونے ،اشیاء پرتاریخ اجراء اور تاریخ تنسیخ موجود نہ ہونے پر بالترتیب دو دو ہزار روپے جرمانہ جبکہ نشتر ٹائون میںماشااللہ بسکٹس اینڈ ویفرز گودام کوسر بمہرکر دیا۔

گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے گڑھی شاہو میں شفیع بیکری کو ورکرز کی ناقص جسمانی حالت ، کھانے پینے کی اشیاء کو دھانپ کر نہ رکھنے ،تیار شدہ کھانے کی اشیاء کو پائوں کی سطح پر رکھنے ،خوراک کی تیاری کے دوران ورکرز کے جیولری پہننے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات کی وجہ سے دس ہزار روپے جرمانہ جبکہ عزیز بھٹی ٹائون کی ٹیم نے ہربنس پورہ میں مسقط بیکری کو سیل کر دیا۔

مزید براں ڈائریکٹر آ پریشن رافعہ حیدد کی سربراہی میں گوجرانوالہ کی ٹیم نے ماڈل ٹائون میں بابا سویٹس کو مکھن اور دیگر اشیاء خوردونوش پر لیبل اور تاریخ تنسیخ کی عدم موجودگی، بیکری پراڈکٹس بنانے کے لیے ٹوٹے انڈے استعمال کرنے، زائدالمعیاد چاکلیٹس فروخت کرنے، صفائی کے ناقص انتظامات ، برتن دھونے اور فالتو سامان کو ٹھکانے لگانے کے نامناسب انتظام پر بھاری جرمانہ کیا۔

مزید مختلف کھانے پینے کی اشیا ء کے نمونہ جات لیبارٹری ٹیسٹنگ کے لئے بجھوا کر زائدالمیعاداشیاء کو موقع پر ضائع کر دیا۔فیصل آبادکی ٹیم نے ہجویری ٹائون میں احمد مدینہ بیکری، شادمان میں نیو مدینہ سویٹس اینڈ بیکرز اور مدینہ کیک شاپ ، سمندری روڑ پرعادل چسکا پوائنٹ ، ڈیلی بریڈ سمندری روڑ، سرگودھاروڑ پر نگینہ سویٹس اور حبیبہ ٹی سٹال کو پراڈکشن ایریا میں مکھیوں کی بھرماراور مکھیوں کی روک تھام کے نامناسب انتظامات اور اشیاء پر نامناسب لیبل اور ایم آر ڈی نہ ہونے پر بھاری جرمانہ کیا۔

متعلقہ عنوان :