ریلوئے کاونٹر پر بکنگ نہیں، پولیس اہلکار اضافی رقم لیکر سیٹ فراہم کرنے میں مصروف

سکھر کے مکین سے اکانامی برتھ کا کرایہ 1300روپے وصول کر کے سیٹ فراہم کر دی ، مکین ریلوئے پولیس اہلکار کی شکایت لیکر ڈی ایس آفس پہنچ گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 19:49

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) ریلوئے کاونٹر پر بکنگ نہیں، پولیس اہلکار اضافی رقم لیکر سیٹ فراہم کرنے میں مصروف ، سکھر کے مکین سے اکانامی برتھ کا کرایہ 1300روپے وصول کر کے سیٹ فراہم کر دی ، مکین ریلوئے پولیس اہلکار کی شکایت لیکر ڈی ایس آفس پہنچ گیا ، ڈی ایس ریلوئے سکھر کی یقین دہانی ، تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوئے سکھر ڈویژن کے پولیس اہلکار اپ اور ڈائون مسافر گاڑیوں کے کرتا دھرتا بن گئے ہیں ریزوریشن دفتر کے کائونٹر پرسیٹ کی بکنگ نا ملنے والے افراد سے اضافی رقم لیکر سیٹ فراہمی کا سلسلہ تھم نہ سکا پولیس اہلکاروں کی جانب سے گاڑیوں میں سیٹ فراہمی کا انکشاف اس وقت ہوا جب سکھر کے علاقے نیو پنڈ کے مکین قدیر خان نے کراچی جانے کیلئے سکھر ایکسپریس میں بکنگ کرانے کیلئے بکنگ کاوئنٹر پر پہنچا تو کاوئنٹر پر موجود عملے نے اسے سیٹ دینے سے صاف انکار کر دیا جب وہ مایوسی کی حالت میں واپس لوٹ رہا تھا تو ڈیوٹی پر موجود ایک اہلکار نے اس سے فی کس سیٹ 1300روپے بتا کر دو سیٹیں فراہم کر دی اور بنا ٹکٹ سکھر سے کراچی تک پہنچایا ایمرجنسی کی صورت میں قدیر خان نے اضافی رقم دیکر سیٹ حاصل کی اور جب وہ کراچی سے واپس سکھر آیا تو اس نے پولیس اہلکاروں کی جانب سے اضافی رقم لیکر سیٹ کی فراہمی اور بنا ٹکٹ سفر کرانے والے عمل کی شکایات ڈی ایس ریلوئے سکھر ڈویژن کو تحریری طور پر کی جس پر ڈی ایس ریلوئے سکھر ڈویژن نے مذکورہ شخص کو مکمل یقین دہانی کراتے ہوئے ایس ایس پی ریلوئے سکھر اور دیگر متعلقہ افسران سے رپورٹ طلب کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :