پشاور، ضلع بھر میںپولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،اشتہاریوں سمیت 103جرائم پیشہ افراد گرفتار

3کلو گرام ہیروئین سمیت کلاشنکوفیں، پستول، کارتوس، چرس اور شراب برآمد

جمعرات 17 نومبر 2016 19:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاورنے ضلع بھر کے تھانہ جات کی حدود میںسرچ اینڈ سٹرائیک آ پریشن،ناکہ بندیوں اور مختلف کارروائیوں کے دوران اقدام قتل،راہزنی،ڈکیتی اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 5اشتہاری مجرمان سمیت 103جرائم پیشہ مشتبہ و منشیات فروش گرفتار کر لئے۔سکیورٹی انتظامات نہ کرنے پر 28اور دفعہ 188کی خلاف ورزی پر 38افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کے حدود میںچھاپہ مار کارروائیاں کیں۔گرفتار افرادکے قبضے سی3 کلاشنکوف،3بندوقیں،21عدد پستول،341 کارتوس،18کلو گرام چرس اور 23بوتل شراب برآمد کرکے ملزموں کے خلاف مختلف مقدمات درج کئے گئے۔ ایک اور کامیاب کارروائی میں اے ایس آئی ساجد علی شاہ نے حیات آباد میںناکہ بندی کے دوران ملزم عمران ولد تنویر احمدکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے کی 3کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :