پشاور ،ضلعی انتظامیہ کی مختلف علاقوں میں گراں فروشوؓ کیخلاف کارروائی ، 57 افراد گرفتار

جمعرات 17 نومبر 2016 19:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز نے پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کر تے ہوئے گراں فروشی پر 57 افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسودکی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز عبد النبی اور سید شاہ زیب نے ناصر باغ، ریگی اور شگئی کے علاقوں میں کاروائی کر تے ہوئے گرانفروشی، سرکاری نرخ نامہ آویزان نہ کر نے اور کم وزن روٹی پر 27 افراد کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے ہشتنگری ، گھنٹہ گھر، کریم پورہ ، جی ٹی روڈ اور فردوس کے علاقے میں کاروائی کر تے ہوئے 18 دودھ فروشوں کوسرکاری ریٹ سے زیادہ پر فروخت کر نے پر گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا۔جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے یونیورسٹی ٹائون میں مختلف دکانوں کی چیکنگ کر تے ہوئے گران فروشی پر 12 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان گرفتار افراد میں نانبائی، پولٹری شاپس، دودھ فروش، سبزی و فروٹ فروش، جنرل سٹورز اور دیگر شامل ہیں انتطامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :