کوہلی 50 ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے چھٹے بھارتی بلے باز بن گئے

جمعرات 17 نومبر 2016 19:56

کوہلی 50 ویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے چھٹے بھارتی بلے باز بن گئے

ویشاکا پٹنم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) سٹار بلے باز ویرات کوہلی کیریئر کے پچاسویں ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے چھٹے بھارتی بلے باز بن گئے، کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل سنیل گواسکر، وی وی ایس لکشمن، گنڈپا وسواناتھ، پولی امریگر اور کیپل دیو بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

کوہلی نے 2011ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا، پانچ سالہ کیریئر کے دوران انہوں نے کیریئر کے پچاس ٹیسٹ مکمل کئے، انہوں نے اب تک 85 اننگز میں 3794 رنز بنا رکھے ہیں جس میں ان کی 14 شاندار سنچریاں اور 12 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :