بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میںمیونسپل کمیٹی وہاڑی کی مخصوص نشستوں پر انتخابات

جمعرات 17 نومبر 2016 20:02

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میںمیونسپل کمیٹی وہاڑی کی مخصوص نشستوں پر کل17نومبر کو ہونے والے الیکشن میں ٹوٹل 8نشستوںکیلئے انتخابات ہوئے جس میں خواتین کی مخصوص 5نشستوںپرساجد ہ اعجاز نے چار ، سکینہ بی بی پا نچ ، ثمینہ شاہد نے چار ، عنبرین عمران نے چار ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پا ئی ،لیبرکی ایک نشست پرآزاد امیدوار محمد حنیف نے 20 ووٹ، یوتھ کی ایک نشست پرآزاد امیدواررضوان علی نی13 ووٹ جبکہ اقلیت کی ایک نشست پرعما نوائیل ساون 12ووٹ لیکرغیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق کامیاب قرارپائے جبکہ عظیمہ امتیازاور کوثر پروین نے تین تین ووٹ حاصل کیے جن میں ایک کا فیصلہ 19 نومبر کو ٹاس کے ذریعے ہوگا،الیکشن میںخواتین کی پا نچ نشستوںکیلئے 7خواتین ثمینہ غفار(آزاد)،ساجدہ اعجاز،صائمہ شاہداورکوثرپروین( مسلم لیگ ن) سکینہ بی بی،عظیمہ امتیازاورعنبرین عمران (طاہراقبال چودھری گروپ)مزدور ایک سیٹ کیلئی2امیدواروںمحمدحنیف (طاہراقبال گروپ) اورملک محمدسرور( مسلم لیگ ن)یوتھ ایک سیٹ کیلئے رضوان علی (طاہراقبال گروپ ) محمدفہیم (مسلم لیگ ن ) جبکہ ا قلیت کی ایک سیٹ کیلئے حنیف مسیح(مسلم لیگ ن) عمانویل ساون( طاہراقبال گروپ ) اور 2 آزاد امیدواروں فرازالحق بھٹی اورکاشف مسیح نے حصہ لیا ۔

متعلقہ عنوان :