آزادکشمیر کے تمام اضلاع کا ڈیزاسٹر رِسک پلان آئندہ 3 ماہ میں مکمل کر لیں گے‘سردار محمدنواز

جمعرات 17 نومبر 2016 20:06

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)آزادکشمیر کے تمام اضلاع کا ڈیزاسٹر رِسک پلان آئندہ 3 ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا ،یہ قومی لیول کا پراجیکٹ ہے ،تمام اضلاع کے سرکاری افسران اس کی تیاری میں سٹیک ہولڈرزکے طور پر تعاون کریں ،ڈیزاسٹر رِسک پلان آئندہ 5 سال کے لیے ہوگا. ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹوآفیسر سلوشن فارڈویلپمنٹ سپورٹ سردار محمدنواز خان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈیزاسسٹر رسک پلا ن کی تیاری کے حوا لے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرا ل ،اسسٹنٹ کمشنر بھمبر را جہ طا رق محمود خا ن ،ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈا کٹر اقبال حسین چو ہد ری ،اسسٹنٹ ڈا ئر یکٹر لو کل گو رنمنٹ را جہ عا مر زیب ،ایکسین شا ہرا ت چو ہد ری ند یم اقبا ل ،ایکسین پلا ننگ فرید احمد ،ایس ڈی او برقیا ت را جہ جبرا ن افضل ،ڈی ایف او نعما ن اختر ،ڈسٹر کٹ فوڈ کنٹرو لر چو ہد ری محمد ضمیر ،اے ڈی امو ر حیوا نا ت ڈا کٹر غلا م رسو ل ،ڈا کٹر محمد ایو ب ،ایڈ منسٹر یٹر ضلع کو نسل چو ہد ری ارشد محمود ،ایڈ منسٹر یٹر بلد یہ چو ہد ری محمد فیا ض ،اے ڈی ریسکیو1122را جہ شو کت نا ز ،اے ڈی زراعت محمد آصف جمیل ،ڈی ایم ایس ڈا کٹر گو ہر ایو ب ،ایس ڈی او پبلک ہیلتھ چو ہد ری فا روق زبیر ،جنر ل سیکر ٹر ی بھمبر پر یس کلب جا وید اقبا ل برسا لو ی ،ڈی ایس پی چو ہدری محمد امین ،راجہ خر م افضا ل پاشا ،تیمور خان پروگرام آٖفیسرسمیت دیگر نے شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر ڈی آر ایم ایکسپرٹ وسیم احمدنے ڈیزاسٹر رِسک پلان کی تیاری کے حوالے سے شرکاء اجلاس کو بریفنگ دی ۔انہوں نے بتایا کہ زلزلہ،لینڈ سلائیڈ نگ،طوفان ،خشک سالی،فاریسٹ فائر،ایل او سی فائرنگ،روڈ ایکسیڈینٹ ،دہشت گردی ،اربن فائر اور پانی میں ڈوبنے جیسے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے پلان بنانا ہے۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سرکاری محکمہ جات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔