ٹی بی جرا ثیم سے پھیلنے وا لا ایک متعدی مر ض ہے مگر 100فیصد قا بل علا ج ہے‘ ڈا کٹر اقبا ل

جمعرات 17 نومبر 2016 20:06

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر بھمبر ڈا کٹر اقبا ل حسین چو ہد ری نے کہا ہے کہ ٹی بی جرا ثیم سے پھیلنے وا لا ایک متعدی مر ض ہے مگر 100فیصد قا بل علا ج ہے جس کا عمومی دورا نیہ 6 سی9ما ہ تک ہو تا ہے۔ ٹی بی سے متاثر ہ شخص کو چا ہئے کہ وہ چھینکتے ،کھا نستے وقت اپنا منہ اور نا ک کپڑ ے یا رو ما ل سے ڈھا نپ کر رکھے اور جگہ جگہ نہ تھو کے تا کہ ٹی بی کے چرا ثیم دوسر ے افراد میں منتقل نہ ہو سکیں۔

ملک بھر میں5ہزار سے زائد سر کاری مراکز صحت اور منتخب پرا ئیو یٹ کلینک /ہسپتا ل پر ٹی بی کی ادویا ت مفت دستیا ب ہیں۔ ٹی بی کا مر یض پرا ئیو یٹ سطح پر ادو یا ت کے اخرا جا ت بچا کر اپنی خو راک پر خرچ کر ے۔ دو را ن علاج نا غہ کر نے سے یا علا ج ادھو را چھوڑنے سے ٹی بی کا مر یض مزاحمتی ٹی بی کا شکا ر ہو سکتا ہے جو ٹی بی کی پیچیدہ اور خطر نا ک شکل ہے۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ او آفس میں ٹی بی کی ایک ورکشا پ کے دو را ن شر کاء سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔ ڈسٹر کٹ ڈر گ انسپکٹر ڈا کٹر ظہیر اقبا ل نے کہا کہ مر یض کیسا تھ دوستا نہ رو یہ مر ض کی رو ک تھا م کیلئے ضروری ہے دو را ن علا ج مر یض سے قطع تعلق نہیں کر نا چا ہیے۔ حتیٰ کہ علا ج کے دو را ن ماں بھی اپنے بچے کو دو دھ پلا سکتی ہے ۔ٹی بی علا ج کے دو را ن الٹی کا آنا ،بھو ک کا نہ لگنا ،معدے میں درد ،گیس کی شکا یت ،زرد یا سر خ رنگ کا پیشا ب آنا ،جو ڑوں کا درد وغیر ہ معمو ل کی با ت ہے۔

ڈا کٹر نا صر اقبا ل نے کہا کہ ٹی بی کو کنٹرو ل کر نے کیلئے اس وقت ہیلتھ ایجو کیشن کی بہت ضرورت ہے عالمی ادارہ صحت کے وضع کر دہ زیر نگرا نی طر یقہ علاج (DOTS)کے ذریعے 6ما ہ مسلسل علا ج سے ٹی بی سے مکمل طور پر صحت یا بی ممکن ہے ورکشا پ سے ٹی بی کنٹرول پرو گرا م کے انچا رج محمد تو فیق نے بھی خطا ب کیا ۔