Live Updates

پانا ما کیس ،ْ عمران خان کا سپریم کورٹ کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار

پانامالیکس کیس کے بعد پاکستان کی تاریخ ایک نیارخ اختیارکریگی ،ْ جو نتیجہ ہوگا پاکستان کیلئے بہت مثبت ہوگا ،ْ چیئر مین پی ٹی آئی ججز کے ریمارکس حوصلہ افزا تھے ،ْ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ ترک صدر کیلئے نہیں وزیر اعظم نواز شریف کیلئے تھا ،ْگفتگو

جمعرات 17 نومبر 2016 20:06

پانا ما کیس ،ْ عمران خان کا سپریم کورٹ کی کارروائی پر اطمینان کا اظہار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کے معاملہ پر عدالتی کارروائی پر اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانامالیکس کیس کے بعد پاکستان کی تاریخ ایک نیارخ اختیارکریگی ،ْ جو نتیجہ ہوگا پاکستان کیلئے بہت مثبت ہوگا ،ْججز کے ریمارکس ہمارے لئے حوصلے افزا تھے ،ْ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بائیکاٹ ترک صدر کیلئے نہیں وزیر اعظم نواز شریف کیلئے تھا۔

جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ جو3تقریریں ہمارے وکیل نے نوازشریف کی سنائی ان تقاریرمیں تضاد ہے وزیراعظم نے جھوٹ بولاہے، ہمارے پاس بہت معلومات ہیں ،ْنوازشریف پریوسف رضاگیلانی سے زیادہ سنجیدہ نوعیت کے الزامات ہیں،یوسف رضا گیلانی پرتوہین کاکیس تھا ،ْ ان پرتوبڑا الزام ہے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی سماعت سے مطمئن ہیں اس کا جو نتیجہ ہوگا وہ پاکستان کیلئے بہت مثبت ہوگا، میں آج پہلے سے زیادہ پرامید ہوں کیوں کہ ہم بڑی جدوجہد کے بعد یہاں پہنچے ہیں ملک بھرمیں نئی تاریخ رقم ہورہی ہے جوججزنے ریمارکس دیئے وہ بہت اچھے تھے ، ججز چاہتے ہیں کہ پاناما کا فیصلہ جلد آئے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عدالت نے بھی ریمارکس دئیے کہ وزیراعظم کے بیانات میں تضاد ہے جس کا اثر پڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو فلائٹ لاہور سے دبئی اور جدہ ہوتی ہوئی لندن گئی تھی،اب پتہ چل رہا ہے کہ وہ فلائٹ لندن جانے سے پہلے قطر بھی گئی ۔عمران خان نے وزرا پر تنقید کرتے ہوئے سوال کیا کہ مجھے بتائیں وزراء سپریم کورٹ کیالینے جاتے ہیں ،ْ پاناماشریف فیملی کاکیس ہے اوروہاں وزراکا کیا کام۔

خواجہ سعد رفیق درباری بننے کے بجائے وزارت پر توجہ دیں چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ترک صدرکیلئے اجلاس میں جاناچاہیے تھاتاہم نوازشریف کی وجہ سے نہیں گئے یہ بائیکاٹ طیب اردوان کانہیں وزیراعظم نوازشریف کیلئے تھا ہم نے ترک صدر کانہیں وزیر اعظم کا بائیکاٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ترکی سے ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں ،ْ ترکی کے لوگ بھی پاکستان کے لوگوں سے پیارکرتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات