سپریم کورٹ نے سندھ میں شراب خانے بند کرنے سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

جمعرات 17 نومبر 2016 20:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نے سندھ میں شراب خانے بند کرنے سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔سندھ میں شراب خانے بند کرنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی ۔عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کافیصلہ معطل کیا،تاہم بینچ کے ایک رکن جسٹس منظورملک کی طرف سے فیصلے سے اختلاف پرعدالت نے معطلی کاحکم واپس لیتے ہوئے اٹارنی جنرل اورفریقین کونوٹس جاری کردیئے۔

سندھ ہائیکورٹ نے سندھ میں لائسنس شدہ شراب خانوں میں شراب کی فروخت پر پابندی لگائی تھی، ا س پر شراب تیار اور فروخت کرنے والوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔دوران سماعت جسٹس ثاقب نثار نے سوال کیا کہ شراب خانوں کو کس قانون کے تحت لائسنس دیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل شاہد حامد نے کہا کہ شراب کے لائسنس آئین کے آرٹیکل 17 حدود آرڈر کے تحت لیے گئے۔ ملک کی 93 فیصد ہندوآبادی سندھ میں رہتی ہے، شراب خانوں کے لائسنس منسوخ نہیں کیے جانے چاہئیں۔عدالت کے استفسار پرانہوں نے بتایاکہ شراب خود بھی بنائی جاتی ہے اور باہر سے بھی منگوائی جاتی ہے۔ اس پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل اٹھارہ قانونی کاروبار کی اجازت دیتا ہے۔

متعلقہ عنوان :