پشتوکے معروف گلوکارخیال محمد کو افغانستان کے اعلی صدارتی ایوارڈ سے نوازاگیا

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے استادخیال محمد کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کااعلان

جمعرات 17 نومبر 2016 20:10

پشتوکے معروف گلوکارخیال محمد کو افغانستان کے اعلی صدارتی ایوارڈ سے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) پشتو غزل کے معروف گلوکار خیال محمد کو افغانستان کے اعلی صدارتی ایوارڈ سے نوازدیا گیا۔پشاورمیں واقع افغان قونصلیٹ میں پشتوغزل کے بادشاہ خیال محمد کی خدمات کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیاگیاتقریب میں خیبرپختونخوا حکومت کے وزرا، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوں اورصوبے کے معروف گلوکاروں نے شرکت کی ، تقریب میں افغان کونسل جنرل عبداللہ وحید پویان نے پشتوغزل کے مہدی حسن خیال محمد کو افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے اعلی صدارتی ایوارڈ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تقریب میں خیال محمد کی زندگی پرمبنی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی اور ان کی خوبصورت اور جدت پسندانہ غزلوں کی سریں بھی بکھیری گئی ، تقریب میں خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے استاذ خیال محمد کیلئے پانچ لاکھ روپے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان کونسل جنرل عبداللہ وحید پویان کا کہناتھا کہ افغان صدر اشرف غنی نے اپنے ملک کے اعلی صدارتی ایوارڈ میر باچاخان ملی سے نوازا، ان کا کہناتھاکہ پشتو موسیقی کیلئے ان کی لازوال خدمات کے اعتراف میں انہیں اس ایوارڈ کے لئے نامزدکیا ہے دوسری جانب ایوارڈ حاصل کرنے والے پشتو غزل کے بادشاہ خیال محمد نے افغان صدر اور عوام کا شکریہ ادا کیا واضح رہے کہ پشتو زبان کے معروف گلوکا ر کو پاکستان کے صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :