لاہور ہائیکورٹ نے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست پر عدالتی معاونین کو طلب کر لیا

جمعرات 17 نومبر 2016 20:13

لاہور ہائیکورٹ نے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست ..
لاہور۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی تعیناتیوں کے خلاف دائر درخواست پر عدالتی معاونین کو طلب کرلیا۔ جسٹس محمد قاسم خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار صائمہ بی بی نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ صحت پنجاب نے من پسند ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی تعیناتیاں کی ہیں، گریڈ پندرہ کیلئے ہومیو پیتھک ڈاکٹروں کی سیٹوں پر ایک سو چار امیدواروں کے انٹرویوز کئے گئے تھے۔

عدالتی معاون ملک اویس خالد ایڈووکیٹ نے عدالت کو آگاہ کیا کہ محکمہ صحت نے آٰئین کے آرٹیکل چار کے مطابق تعیناتی کیلئے معیار مقرر نہیں کیا۔ عدالت نے کہا کہ معیار مقرر نہ کرنے پر کیوں نہ حکومت پنجاب کو جرمانہ کیا جائے۔عدالت نے عدالتی معاونین سے معاونت طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت چوبیس نومبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :