وفاقی حکومت نے نادر ممتاز وڑائچ کو وزارت صنعت و پیداوار کا جوائنٹ سیکرٹری تعینات کر دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 20:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)وفاقی حکومت نے گریڈ 20کے آفیسر نادر ممتاز وڑائچ کو وزارت صنعت و پیداوار کا جوائنٹ سیکرٹری تعینات کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اسٹبلیشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 20کے آفیسر نادر ممتاز وڑائچ کو وزارت صنعت و پیداوار میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے ۔جمعرات کو نادر ممتاز وڑائچ نے وزارت صنعت و پیداوار میں نئے عہدے کا چارج سنبھال لیا ۔