پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے خطاب میں طیب اردوان نے ترکی میں فوجی بغاوت کچلنے پر پاکستانی عوام،پارلیمنٹ اور عوام کی حمایت کا خصوصی شکریہ ادا کیا

جمعرات 17 نومبر 2016 20:16

ْاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے خطاب کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے ترکی میں فوجی بغاوت کچلنے پربھرپور حمایت اور اظہار یکجہتی پر پاکستانی عوام،پارلیمنٹ اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ترکی کی حکومت اور عوام اس موقع پر پاکستان کی حمایت کو نہیں بھلا سکتی،ناکام بغاوت کے بعد یکجہتی کی پہلی آواز پاکستان سے اٹھی،اس حوال سے پاکستانی پارلیمنٹ کی طرف منظور کی گئی قرارداد کے ایک ایک لفظ کو ترک عوام ممنونیت اور تشکر کی نظر سے دیکھتے ہیں۔(خ م+ع ع)

متعلقہ عنوان :